L- بورڈ کے چیئرمین فواز عبداللہ دانش نے انٹرنیشنل بزنس میگزین ایوارڈ 2023 میں یہ ایوارڈ قبول کیا۔
مکہ مکرمہ، سعودی عرب، 6 نومبر، 2023 /PRNewswire/ — حجاج کرام کے لیے میزبانی کی غیر معمولی خدمات فراہم کرنے والی سرکردہ کمپنی البیت گیسٹس نے انٹرنیشنل بزنس میگزین کی جانب سے اس سال کا "بہترین مذہبی سیاحت اور میزبانی کی خدمات کا ایوارڈ” حاصل کیا ہے۔ یہ ایوارڈ دبئی کے ایٹلانٹس، دی پالم، میں نومبر کے اوائل میں ایک شاندار تقریب کے دوران پیش کیا گیا۔
ایوارڈ قبول کرتے ہوئے، البیت گیسٹس کے بورڈ کے چیئرمین فواز عبداللہ دانش نے کہا: "ہمیں اس قدرشناسی پر بہت خوشی ہوئی ہے – جو ہماری ٹیم کی سخت محنت اور وابستنگی کا ثبوت، جو ہمارے مہمانوں کو مذہبی سیاحت اور میزبانی کا ممکنہ طور پر بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم اپنی خدمات کو تسلسل کے ساتھ بہتر بنانے اور حج کے مقدس سفر کو تمام مسلمانوں کے لیے آسان، بار آور اور یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔”
البیت گیسٹس پلگرمز سروسز ویژن 2030 کے زائرین کے تجربہ پروگرام کے ساتھ ہم آہنگ ہے جو ناقابل فراموش اور ممتاز روحانی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے لاکھوں زائرین کو عالمی معیار کی سہولیات، بہتر انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل خدمات فراہم کرتا ہے۔
البیت گیسٹس پلگرمز سروسز، جو موطف پلگرمز فار ساؤتھ ایسٹ ایشین کنٹریز کمپنی کا ایک ملحقہ ادارہ ہے، جو مذہبی سیاحت اور میزبانی کی ایک مکمل سروس کمپنی ہے جو زائرین کو رہائش، آمدورفت، کھانے، زیارات، تفریح اور سماجی سرگرمیوں سمیت متنوع خدمات پیش کرنے کے علاوہ مختلف انواع کی مذہبی خدمات جیسا کہ ارکان حج اور نماز کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ تجربہ کار اور علم رکھنے والے عملے کی ایک ٹیم زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مختص ہے، تاکہ ان کے لیے ایک یادگار اور روحانی طور پر بھرپور تجربہ کو یقینی بنایا جائے۔
البیت گیسٹس پلگرمز سروسز سماجی ذمہ داری کے ساتھ مضبوط وابستگی کی حامل ہے اور کمیونٹی کی خدمت کے لیے پرعزم ہے۔ کمپنی کی ذمہ داریاں زائرین، شیئر ہولڈرز، ملازمین، فروخت کنندگان اور عالمی کمیونٹی تک پھیلی ہوئی ہیں، اس عزم کے ساتھ کہ کاروبار اخلاقیات کے ساتھ چلایا جائے اور کم سے کم منفی اثرات مرتب ہوں۔
البیت گیسٹس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، ملاحظہ کریں: https://www.albaitguests.com
فوٹو- https://mma.prnewswire.com/media/2267367/Al_Bait_Guests.jpg
Logo – https://mma.prnewswire.com/media/2267368/Al_Bait_Guests_Logo.jpg
امجد ساقر؛ amjad.saqer@bpggroup.com; +971508664910