سنگاپور، 6 جولائی 2023 /PRNewswire/ — بین الاقوامی بروکر FBS جو 150 ممالک میں کام کر رہا ہے، نے ترقی پذیر ممالک میں خیراتی اداروں کو $62,000 سے زیادہ کا عطیہ دے کر خود کفیل اور مستحکم معاشرے تشکیل دینے کے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔ فنڈز رمضان کے مقدس مہینے کے دوران جمع کیے گئے تھے اور ان سے ملائیشیا، انڈونیشیا، نائیجیریا، مصر، ترکی، پاکستان اور یمن کی 5,000 پسماندہ کمیونٹیز کی مدد کی جائے گی۔
کے اسٹریٹیجک مارکیٹنگ ڈائریکٹر کسینیا مولوڈکینا کا کہنا ہے کہ ”اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے مطابق، FBS کا مقصد ایک زیادہ خوشحال اور مساوی معاشرہ تشکیل دینے میں اپنا کردا ادا کرنا ہے۔ 2014 سے، FBS رمضان کے دوران فعال انداز سے خیراتی سرگرمیوں میں مشغول رہتا ہے، جس میں جنوب مشرقی ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں 30 سے زیادہ تنظیموں کیلئے $1.3 ملین جمع اور عطیہ کیے ہیں جن سے ہزاروں زندگیوں پر مثبت اثر پڑا ہے۔ اپنے کلائنٹس کے تعاون سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، FBS دنیا میں بامعنی تبدیلی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے”
2023 کے ماہ رمضان کے دوران، دنیا بھر میں 17 ممالک کے 29,000 سے زائد ٹریڈرز نے FBS کے ”تجارت کریں اور مدد کریں” کے چیریٹی پرومو میں شرکت کی تھی۔ اس اقدام سے ٹریڈرز کو سال کے مقدس اوقات کے دوران خیراتی عطیات کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا موقع ملا ہے۔ اجتماعی کوشش کے نتیجے میں $62,000 کے عطیات جمع ہوئے جنہیں FBS نے سات خیراتی اداروں میں برابر تقسیم کر دیا۔
ان تنظیموں کی جانب سے فنڈز کا استعمال خاندانوں، طلبہ اور عمر رسیدہ افراد جیسے مقامی شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ بطور مثال، MyCare فاؤنڈیشن کی ملائیشیا میں موجود شاخ نے FBS کے پیسوں کو تازہ پانی کا فش فارم بنانے کیلئے استعمال کیا جس سے کمیونٹی کو مستقل آمدن حاصل کرنے کے حوالے سے با اختیار بنایا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد کوالالمپور کے باندار ٹاسِک سیلاٹن علاقے کے غریب دیہی افراد کی مدد کرنا ہے۔
”FBS کی قابل قدر معاونت کے ساتھ، ہم نے ایک منفرد فش فارم پراجیکٹ قائم کیا ہے جس کا مقصد کمیونٹی کو بے انتہا فائدے پہنچانا ہے۔ پراجیکٹ کا وژن سادہ مگر انقلابی ہے: جیسے جیسے ہماری مچھلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا، کمیونٹی کو اضافی فروخت سے منافع حاصل ہو گا۔ مچھلی کی فروخت سے حاصل ہونے والے منافع کو ”کمیونل سیونگز” میں رکھا جائے گا، یہ ایک ایسا وژنری مالی وسیلہ ہے جو ہماری کمیونٹی کے اندر اقتصادی ترقی کے لیے بطور عمل انگیز کام کرتا ہے، جو افراد کو مختلف کاروباری مقاصد یا ذاتی ضروریات کے لیے فنڈز تک رسائی کے قابل بناتا ہے۔ نئے تشکیل دیئے گئے مالی مواقع سے، ہماری کمیونٹی کے افراد کو اپنی حقیقی صلاحیتوں کو آشکار کرنے میں مدد ملے گی جس سے ترقی اور خوشحالی کے پہیے کو ایندھن ملے گا،” یہ کہنا تھا MyCare فاؤنڈیشن ملائیشیا کے ترجمان حاجی قمر الحلیم سکرانی کا۔
اس دوران، FBS خیراتی پروگرام نے نائیجیریا کی ایک اسلامی تنظیم رمضان میمو کے ساتھ پسماندہ سماجی طبقات سے تعلق رکھنے والے 3000 افراد کو اپنا ہدف بنایا جن میں بیوہ، یتیم، ثانوی اسکول اور اعلیٰ اداروں کے طلباء شامل ہیں جو مالی طور پر غیر مستحکم ہیں۔ رمضان میمو کے گیوا حبیب اے نے کہا "FBS نے پسماندہ افراد میں غذائی اشیاء تقسیم کرنے، یتیم خانوں میں امدادی سامان عطیہ کرنے، غریب بستیوں میں آباد بیواؤں اور بچوں کے لیے کپڑوں کے ڈبے تقسیم کرنے اور بنیادی تعلیم میں مدد کے پیش نظر پرائمری اسکول کے بچوں میں تعلیمی مواد تقسیم کرنے کے علاوہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے بزنس کو ترقی دینے کیلئے ان کی مدد کرنے کی غرض سے رمضان مینو کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔”
ترقی پذیر ممالک میں سماجی بھلائی اور اقتصادی خود مختاری میں اپنا کردار ادا کرنے والے خیراتی اقدامات کو سپورٹ کرنے کے لیے FBS کا عزم جاری رہے گا۔ یہ کوششیں شرکت کرنے والے ممالک کے قومی ترقی کے منصوبوں سے ہم آہنگ ہیں، جیسا کہ ملائیشیا میں شیئرڈ پراسپیریٹی وژن 2030، انڈونیشیا کا 2045 وژن اور نائیجیریا کا نیشنل ڈویلپمنٹ پلان 2021-2025 وہ ایک خوشحال اور مساوی معاشرے کے لیے کوشش کر رہے ہیں اور FBS جیسی نجی کمپنی سمیت ہر اسٹیک ہولڈر یہ قومی ایجنڈا حاصل کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔
اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ FBS کا یہ خیراتی اقدام کیسا رہا، براہ کرمویڈیو رپورٹ دیکھیں۔
FBS کے متعلق
FBS اپنے 14 سالہ تجربے اور 75 بین الاقوامی ایوارڈز کا حامل ایک لائسنس یافتہ بین الاقوامی بروکر ہے۔ FBS مارکیٹ کے سب سے زیادہ قابل اعتماد بروکر کے طور پر مستقل ترقی کر رہا ہے، جسا کہ دنیا بھر میں اس کے ٹریڈرز کی تعداد 27000000 سے زیادہ ہے اور پارٹنرز کی تعداد 500000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ FBS کے کلائنٹس کا سالانہ کاروباری حجم $8.9 ٹریلین سے زیادہ ہے۔
مزید معلومات کے لیے، براہ کرم رابطہ کریں:
FBS پریس آفس
press@fbs.com
Logo – https://mma.prnewswire.com/media/2148238/FBS_Logo.jpg